ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریار آفریدی کے ریمانڈ کی استدعا مسترد،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی، عدالت نے شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،ساتھ ہی 10 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے سماعت کی، شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں