English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ادارہ قومی بچت اسکیموں کا 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ

القمر

اسلام آ باد:ادارہ قومی بچت اسکیموں نے 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے،سرمایہ کاری کرنے والوں کو12.84 فیصد سے20.80 فیصد تک منافع ملے گا،ثروا اسلامک ٹرم اکاونٹ کھولنے پر منافع کی سالانہ شرح 20.80 فیصد ہوگی۔

 دستاویزکے مطابق اسلامک ٹرم اکاونٹ میں تین سالہ سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی، تین سالہ سرمایہ کاری پرہرچھ ماہ بعد 17.40 فیصد منافع ملے گا،پانچ سال کی مدت کیلئے اسلامک اکانٹ میں سرمایہ کاری کا آپشن بھی موجود ہیں۔

 دستاویزکے مطابق ماہانہ بنیاد پرمنافع کی ادائیگی 12.84 فیصد کے حساب سے کی جائے گی، ثروا اسلامک سیونگ اکانٹ میں کسی بھی وقت سرمایہ نکالنے کی سہولت ہوگی، اسلامک سیونگ اکائونٹ میں ہرماہ 19.50 فیصد تک منافع دیا جائے گا، اکائونٹ سے قبل ازوقت رقم نکالنے کی صورت میں ایک فیصد تک چارجزدینا ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے