English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کی اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ میں عدم دلچسپی

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کی اسلام مخالف متنازعہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر ریلیز کیلئے اب تک کوئی آفر نہیں مل سکی۔ 

فلم کے ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک فلم کی ریلیز کیلئے کسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے رائٹس خریدنے کی آفر موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاید متنازعہ فلم پر انڈسٹری نے ان کے خلاف گٹھ جوڑ کرلیا ہے اور وہ اسے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد انڈسٹری کے کچھ حصے ان سے ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام مخالف فلم کو بھارت کی چند ریاستوں میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے مسلمانوں کیخلاف پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے