English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سہانا خان اپنے والد شاہ رُخ خان کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کیلئے تیار

القمر

ممبئی: سہانا خان اپنے والد بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلد پڑے پردے پر ڈیبیو کریں گی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس فلم کو شاہ رُخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند پروڈیوس کریں گے جو ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔

فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا تاہم یہ فلم شاہ رُخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پری پروڈکشن کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جبکہ سہانا خان اور شاہ رُخ خان اس فلم کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رُخ خان کی بیٹی سہانا نے کروڑوں روپے کی زرعی اراضی خرید لی

فلم میں شاہ رُخ خان کا کردار کیا ہوگا اس حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کنگ خان اور ان کی بیٹی سُہانا خان کے لیے ایک خاص فلم ہوگی جس میں باپ بیٹی کے درمیان مضبوط تعلق اور محبت کو فلمایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے