English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذر محمد گوندل کا بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

القمر

منڈی بہاالدین: سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے، اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت منفی سیاست کر رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، لہذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی گزشتہ دنوں کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے