English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے ،امریکا

القمر

واشنگٹن:امریکا  نے کہا  ہے کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ  پاکستان کے عوام کئی برس تک دہشت گردی سے بہت متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو کہ 2023 کے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر سیز فائر جاری رکھیں، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر اعظم نے دورہ امریکا کے دوران امریکی وزراء کے ساتھ مل کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے ، جس کے بعد دفتر خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرنے کے شدید احتجاج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے