English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہانگیر ترین آئندہ وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، علیم خان

القمر

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔ اگلے وزیر اعظم کے امیدوار جہانگیر تریں ہوں گے.

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے کیونکہ عوام ان دونوں کے خلاف ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی الیکشن میں کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔

ان کا کہناتھاکہ اگلے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر خان ترین ہوں گے۔ علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا خاتمہ بہت قریب ہے، عید کے بعد بہت سارے لوگ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو علیم خان نے نکما اور بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا انتظام بزدارکے پاس نہیں فرح گوگی کے پاس تھا اور ہر چیز کا فیصلہ مرشد سے ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے