English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر ڈاکٹر امجد علی اور سوات کے سابق سٹی میئر گرفتار

القمر

پشاور:خیبرپختونخوا کے سابق وزیربرائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی اور سابق سٹی میئر سوات شاہد علی خان بھی گرفتار۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں کو ان کی رہائش گاہوں سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف 9مئی کو نفرت انگیز تقاریر اور حساس اداروں کے خلاف بیانات پر مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب جھنگ میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا تاہم سابق وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کی جانب سے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے