English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینا ضروری ہے،جاوید لطیف

القمر

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو جو سہولت کاری مل رہی تھی ہم اس کا پہلے دن سے ذکر کر رہے ہیں، جب سزائیں ملنے لگیں تو ہماری بات سچ ثابت ہو گئی، 9اور 10مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ کو سزا دینا انتہائی ضروری ہے، سانحہ 9مئی فوج، ریاست اور ملکی سلامتی پر حملہ ہے۔

جاوید لطیف نے کہا نواز شریف کے آنے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی، نواز شریف کا تجربہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال سکتا ہے، وہ جلد پاکستان آ کر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے