English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام احرام کی حالت سے باہر آ گئے

القمر

مکہ مکرمہ:مناسک حج کی ادائیگی کے دوران جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے کے بعد حجاج کرام احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔

بیت اللہ شریف کا طواف زیارت، آئندہ تین دن منی میں قیام اور شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

گزشتہ روز میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ سننے اور رکن اعظم وقوف عرفہ کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے لاکھوں حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔

مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منی میں اپنے خیموں میں پہنچے جہاں پہلے روز انہوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوائے اور احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔حجاج مزید تین دن تک منی میں قیام کریں گے ۔

بیت اللہ کے طواف زیارت اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔ دریں اثنا سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔

 مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے ۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی سر بلندی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے