کیف:روس کا یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائلحملہ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا اورمیزائل داغے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جس علاقے میں میزائل سے حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے قبضے میں ہے لیکن ان علاقوں سے قریب ہے جہاں اب روس نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے جبکہ عینی شاہدین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو مردہ حالت میں دیکھا جبکہ لوگوں کو چیختے اور مدد کو پکارتے بھی دیکھا ہے،حکام نے بتایا کہ دھماکے کے مرکز میں رہائشی عمارتیں بھی تھیں۔
