English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل

القمر

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پی آئی اے خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے، شہبازشریف کی زیرصدارت پی آئی اے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سعد رفیق نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مجوزہ روٹ میپ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کیلئے جہازوں کی تعداد 49 کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے وزیر ہوا بازی کی پی آئی اے سے متعلق کاوشوں کی تعریف کی، اور کہا کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے، گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکا کے فضائی راستے گنوا دیئے، ان کی نااہلی کی وجہ سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے نا اہل وزرا نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، چینی کمپنیوں اور ترک کاروباری افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا، پی آئی اے اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے کہ اس کو خالصتا نفع اور نقصان کی بنیاد پر پیشہ ور انتظامی ماہرین چلائیں، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے