English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی چھوڑنے والے  گرفتاریوں سے نہیں بچ پائیں گے، منظور وسان

القمر

کراچی: مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔

منظوروسان نے کہا کہ ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں، پی ٹی آئی مجنوں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔

مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے