English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری اپنوں میں عید منانے نواب شاہ پہنچ گئے

القمر

نوا ب شاہ :سابق صدرآصف علی زرداری اپنوں میں عید منانے دبئی سے نواب شاہ پہنچ گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری دبئی کا دورہ کرنے کے بعد عید منانے نواب شاہ پہنچ گئے ہیں۔آصف زرداری نمازعید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے، اور کارکنان سے عید ملیں گے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری 26 جون کو دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں  نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔ جب کہ دونوں رہنماوں نے دبئی اور ابوظہبی کے حکمرانوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے