اسٹاک ہوم: سویڈن عدالت کی اجازت کے بعد انتہا پسندوں عید الاضحیٰ کے پہلے روز مرکزی مسجد کے باہر احتجاجاً قرآن کو نذر آتش کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر انتہا پسند شخص شخص نے قرآن کو پھاڑا اور جلایا۔ سویڈیش پولیس نے مذکورہ شخص کو تحفظ فراہم کیا تاہم پولیس نے قرآن کی بے حرمتی پر آواز اٹھانے پر ایک نوجوان کو اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر گرفتار کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سویڈن پولیس نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مرکزی مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔
اس سے قبل سویڈن پولیس نے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس قسم کے اجتماعات سے ملک اور شہریوں پر حملے کے خطرات بڑھ جائیں گے اس لیے ایسے مظاہروں کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پولیس سے احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر انتہا پسند جماعتیں عدالت پہنچ گئی تھیں جہاں 22 جون کو انتہا پسند جماعتوں کے حق میں فیصلہ آیا گیا اور پولیس کو حکم دیا گیا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔
