ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالاضحیٰ کے آتے ہی ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: حسب روایت ہر سال کی طرح امسال بھی عید الاضحیٰ کے آتے ہی ٹماٹر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عوام نے کھانوں میں دہی کے استعمال کو بڑھا دیا ہے،اعداد و شمار کے  مطابق ت چند روز قبل تک 40 سے 50 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر150 روپے فی کلو سے زائد قیمت پہ فروخت کیا جا رہا ہے۔

عروس البلاد کراچی میں چند دن قبل تک 100 روپے میں چار کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت بڑھا کر150 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بطور خاص ٹماٹر، ادرک، کچے پپیتے، ہری مرچ، پیاز، لہسن اور لیموں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے طلب بڑھتے ہی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

ایسے میں شہریو ں کا کہنا تھا کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پرقابوپانے میں ناکام رہی ہے، دکانداروں نے بھی عید آتے ہی ہر چیز مہنگی کردی ہے،سب کو معلوم ہے کہ ہر کھانے میں ذائقے کے لیے ٹماٹر کا استعمال ہوتا ہے ، اسی لیے حکومت کی ملی بھگت سے سبزی فروشوں نے ٹماٹر مہنگا کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں