ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کا قتل،جلاؤ گھیراؤمیں شدت، بس اور ٹرین سروس بند

پیرس: فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف جاری ہنگاموں میں شدت آ گئی، متعدد گاڑیوں اور املاک کو آگ لگادی گئی،150افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگاموں میں شدت کے باعث پیر س کے کچھ علاقوں میں کرفیوں نافذ کردیا گیا، ہے جبکہ۔ بس اور ٹرین سروس بھی بند کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شہرتولوز سے شروع ہونیوالے مظاہرے پیرس تک پہنچ گئے۔ جہاں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ پرتشدد واقعات میں 150 افراد زخمی ہوگئے۔

مختلف شہروں میں حالات کشیدہ، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشنز پر حملےکئے۔ درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی۔

پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 150 افراد کو گرفتار کرلیا۔ حساس علاقوں میں 40 ہزار اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ جس میں سے 5 ہزار پیرس میں تعینات کئے گئے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں