ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس، نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری

پیرس: فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف شہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، زیر زمین پارکنگ میں آگ بجھاتے ہوئے 24 سال کا فائر فائٹر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مظاہروں میں شریک مزید 157افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں فرانسیسی پولیس نے ایک کار سوار نوجوان کو سینے میں گولی مار دی تھی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 17 سالہ فرانسیسی الجزائری نوجوان کی شناخت ناحیل کے نام سے ہوئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں