ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کو حقوق دلاکر اہل بلوچستان کو آزادکرائیں گے،  مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ:جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی بلوچستان وحق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہےکہ  حق دوتحریک خضدار وبلوچستان کو امن وانصاف اورحقوق دیں گے گوادر کے عوام کو حقوق دلاکر اہل بلوچستان کو بھی سیاسی دکانداروں مفادپرست وپیٹ پرستوں کی چنگل سے آزادکریں گے۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ   خضدار کے نام پر سیاست کرنے والے ناکام ہوئے عوام کو لڑاکر ہڑتال کروانا دانشمندی نہیں، سیاسی طور پر عوام کو دھوکہ دینے والے اب ہڑتالوں کے سہارے زندہ ہیں خضدار کو بدامنی کی طرف دکھیلنے والے اہل بلوچستان کو کیا امن دیں گے؟

انہوں نے کہاکہ عوام نے بی این پی کو مستردکرکے حق دو تحریک کاساتھ دیاہے انشاء اللہ حق دوتحریک عوام کوبنیادی حقوق فراہم کرکے ظلم وجبر اورانصافی سے نجات دلائیں گے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ گوادر تربت کو نہ صاف پانی میسر ہے اورنہ ہی بجلی وگیس کی سہولت ،حکومت گوادر نے نام پر ملک کو ترقی دینا چاہتی ہے مگر گوادر کے عوام کو ترقی وخوشحالی اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھناچاہتی ہے حکمران غلط بیانی وجھوٹے دعوئوں کے بجائے عملی اقدامات اُٹھالیں تاکہ قوم مسائل وپریشانیوں کے دلدل سے باہر آسکیں ۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ  گوادر وبلوچستان کو عوام کو یتیم گداگربناکر ان کو خیرات دینے والے سن لیں ہم خیرات نہیں حق مانگ رہے ہیں حق مانگنے والوں کو غدار کہنابند کیا جائے بلوچستان کے وسائل دوسرے علاقوں پر خرچ کیا جائے اور اہل بلوچستان کو ترقی وخوشحالی روزگار اور تعلیم سے محروم رکھ کر انہیں پہاڑوں کی طرف دکھیلنے والے ہمارے خیر خواہ نہیں نوجوانوں کو احساس محرومی ،ردعمل کی طرف نہ دکھیلا جائے نوجوان قوم کو سرمایہ ہے ہم نوجوانوں کو ساتھ ملاکر قوم کو حقوق دلائیں گے گوادر میں پینے کا پانی نایاب بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاعلاقے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے دور رکھ کر ترقی کا خواب دکھایاجارہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں