ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورۂ سری لنکا: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

کراچی: دورۂ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ  ریجنل اکیڈمی گراؤنڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر جاری ہے۔

دوسرے روز  بدھ کو بھی ٹریننگ  سیشن کاانعقاد ہوا،کوچز کی نگرانی میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں مصروف رہے۔بیٹرشان مسعود نے قومی کیمپ کو جوائن کرلیا تاہم فاسٹ بولر حسن علی کی آمد میں مزید ایک روز کی تاخیر  ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق لاہور میں بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کے سبب حسن علی کراچی نہیں پہنچ سکے۔توقع ہے کہ حسن علی جمعرات  کو کیمپ کا حصہ بن جائیں گے جب کہ تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا۔

کیمپ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنے ساتھی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کے لیے جمعہ کی شب  اسلام آباد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگلے روز قومی ٹیم کی  2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے  کے لیے  کراچی سے دبئی کے راستے  کولمبو روانگی طے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں