ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ اعظم  کا شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں اہل کاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میران شاہ ، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمدابراہیم، سپاہی جہانگیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

وزیرِ اعظم  نے  واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے جلد صحت یابی اورشہدا کے اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا. کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ  ان بہادر جوانوں نے چوکی پر حملے کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناکام بنایا اور قوم کو بہت بڑے نقصان سے بچایا۔ پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان اپنے خون سے اس ملک کی بقا کی آبیاری کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں