ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: سویڈن واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں قرآن پاک کی توہین کے واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سویڈن واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے، سویڈش حکومت واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور یقین دہانی کرائی جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات دوسرے مذاہب کے خلاف واقعات کی طرح ڈیل کیے جائیں، ایوان مقدس شعائر، کتابوں اور شخصیات کی توہین کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اسلامو فوبیا کے خلاف کام کرنے کے لیے مؤثر پالیسی بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا جس کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 25 جولائی کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں