English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیہ اراضی کیس:عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتیں کنفرم

القمر

لاہور ہائیکورٹ نے بے ضابطگیوں کے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف لیہ میں اراضی انتقال کیس میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے اور بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر دونوں ضمانتوں کی مدت ختم ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکیل نے ضمانتیں کنفرم کرنے کی استدعا کی جب کہ سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کی،عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر کے کچھ دیر بعد سنایا،عدالت نے دونوں کو 2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانتیں کنفرم کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے