English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے 3 پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے

القمر

اسلام آباد:پاکستان کے 3پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے کوچ فرید علی نے بتایا کہ محمد بلال 57، عنایت اللہ 74 اور انعام بٹ 86 کے جی کلاس میں حصہ لیں گے۔

کوچ فرید علی کے مطابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 16 سے 23 ستمبر تک سربیا میں ہوگی۔،فرید علی کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں پہلوان ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین گیمز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ایشین گیمز میں 4 پہلوان محمد بلال، عنایت اللہ، حیدر علی بٹ اور زمان انور حصہ لیں گے۔ایشین گیمز میں ریسلنگ ایونٹ 4 سے 8 اکتوبر تک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے