ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور پرابھاس کی نئی فلم ’پروجیکٹ کے‘ نے ریلیز سے قبل ہی عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔
’پروجیکٹ کے‘ ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جسے 19 جولائی سے شروع ہونے والے سان ڈیاگو کومک کون ایونٹ میں پروموش کا نادر موقع ملا ہے۔
فلم کی اسٹار کاسٹ دیپیکا پڈوکون، پرابھاس اور کمل ہاسن ڈائریکٹر ناگ آشون کے ساتھ 20 جولائی کو ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
!
San Diego @Comic_Con, here we come.#ProjectK #Prabhas @SrBachchan @ikamalhaasan @deepikapadukone @nagashwin7 @Music_Santhosh @AshwiniDuttCh @VyjayanthiFilms pic.twitter.com/uodkNyPmSk
— Vyjayanthi Movies (@VyjayanthiFilms) July 6, 2023
مداحوں کو اس مسرت بھری خبر سے آگاہ کرنے کیلئے فلمسازوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں پرابھاس نمایاں ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں ان کی فلم دنیا کو قریب کرنے کی ایک کوشش ہے اور کومک کون نے فلم کو عالمی صارفین تک پہنچانے کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔
