ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن پاک کی بے حرمتی نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے دنیا بھر میں بسنے والے دو ارب سے زائد مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی اس طرح کے قبیح اور گھنائونے فعل کی اجازت نہیں دیتا، یوم تقدس قرآن کے موقع پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور جلوسوں میں عوام کی بھر پور شرکت اس واقعہ پر پاکستانی عوام میں پائے جانے والے غم و غصہ، قرآن کریم اور دین اسلام سے لازوال محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ قرآن پاک ایک آفاقی کتاب ہے جو اللہ تعالی کی جانب سے خاتم النبین حضرت محمد  پر نازل ہوئی انسانیت سے محبت ، ایثار ، قربانی اور امن وآشتی کا درس دیتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں