ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے مزید 6 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لئے

اسلام آباد:ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر لوگوں کو غیر قانونی طورپر بیرون ملک بھیجنے والے مزید 6 ایجنٹ گرفتار کر لیے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کھاریاں، ملکوال، جہلم، لاہور اور گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیے گئے ایجنٹس میں اسلم، حسنین شاہ، صفدر،ارشد گجر،اشرف اورممتازحسین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طورپر یورپ بھجوانے لیے 25 سے 27 لاکھ روپے فی کس وصول کیے تھے اور ملزمان انسانی اسمگلنگ کے بڑے گروہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں