English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این ڈی ایم اے نے 20 جولائی تک سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا

القمر

اسلام آباد: قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے  ‘این ڈی ایم اے’     نے 20 جولائی تک سیلاب  کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ 

‘این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ موسمی صورتحال مختلف موسمیاتی ماڈلز کیمطابق شمالی/شمال مشرقی پنجاب بشمول لاہور، سیالکوٹ و نارووال میں شدید گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔سندھ میں کراچی، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، بدین، بینظیر آباد میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

ادارے کے مطابق بارش کے خطرے سے دوچار علاقوں کی انتظامیہ 20 جولائی تک سیلاب کے امکانات کے حوالے سے حساس علاقوں خاص طور پر دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی میں جسر کے مقام پر مانیٹرنگ جاری رکھے گی۔

مذید پڑھیں: پاکستان میں پھر شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

ادارے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور محفوظ رہیں۔سماجی رابطے لیح سائٹ ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ عوام کو بارشوں کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں گے۔

ادارے نے متعلقہ شہروں کی ریسکیو سروسز سے کہا ہے کہ وہ اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے