English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارا چنار میں اراضی تنازع پر تصادم، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

القمر

پارا چنار: کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پاراچنار کے ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سماجی رہنما وہاب علی شاخ، محمد ،عبدالولی اور علی خیل شامل ہیں۔

تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں دونوں فریقین کے 2،2 افراد شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق عمائدین کے تعاون سے فائربندی کی کوششیں جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے علاقے میں امن قائم کرنے اور اراضی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے