English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کی تیاری تقریباً شروع، ایک ماہ میں اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہوجائیگی، وزیردفاع

القمر

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابات کی تیاری تقریباً شروع ہو چکی ہے جب کہ اسمبلی ایک ماہ میں اپنی مدت پوری کرکے تحلیل ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا بھی جلد ہی آغاز ہونے والا ہے۔

حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نہایت مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ہمارےپاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے، اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طور پر دربدر ہوتا رہےگا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے