چٹاگرام: افغانستان نے پہلی بار بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی، افغانستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کو 142 رنز سے شکست دی۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 145 اور ابراہیم زدران 100رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مذید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 189رنز پر ڈھیر ہو گئی، بنگلا دیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 69 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔