بشکک:ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبک الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شوکت مرزیوئیف 87.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔
واضع رہے کہ ازبک صدر 2016 سے اقتدار میں ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے آئین کو تبدیل کرنے کے بعد صدارتی مدت کو 5 سے 7 سال تک بڑھا کر فوری انتخابات کا اعلان کیا۔
65 سالہ صدر نے ازبکستان کے لئے غیر ملکی تجارت کے دروازے کھولے اور ملک میں مذہبی اور سیاسی آزادی کو یقینی بناتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کی۔
