English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذکاء اشرف کی تعیناتی کے خلاف کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی گئی

القمر

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ذکاء اشرف کی تعیناتی کے خلاف کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے چیئر مین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست کی سماعت کی۔

ذکا اشرف کے وکیل امتیاز رشید صدیقی نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اپنایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہیں، لہذا عدالت اس درخواست کو بھی سماعت کے لئے دوسرے بینچ کے پاس بھجوائے۔

درخواست گزار گل زادہ کے وکیل فیصل نقوی نے اپنے دلائل میں کہا کہ حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پہلی مینجمنٹ کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیئے۔

وکیل فیصل نقوی نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے پی سی بی کا انتخابی شیڈول بھی جاری کیا تھا، لہذا استدعا ہے کہ عدالت ذکا اشرف کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔

جسٹس محمد رضا قریشی نے کیس جسٹس شاہد کریم کو بھجوانے کی سفارش کی تاہم بعد ازاں عدالت نے کیس کی فائل مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے