English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ

القمر

پشاور: پختونخوا کے دارالحکومت میں محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے پیش نظر پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت شہر میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں آتش بازی کے سامان، رینٹ اے کار گاڑیوں، ہوٹلوں میں قیام پر پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے