ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سدھو موسے والا کے قاتل لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب

لدھیانہ: بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی کو تیز بخار، قے اور معدے کی تکلیف کے باعث بھٹنڈا جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لارنس بشنوئی کو اسمگلنگ کیس میں کل عدالت میں پیش ہونا تھا۔

لارنس بشنوئی بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو بھی مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اس کے گینگ کی جانب سے سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں