ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید

 راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے لیس 2دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزکا باقی دہشتگردوں کی تلاش میں کلیئرنس آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسزامن کے دشمنوں کو بینقاب کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا ،9 جوان فرض پر قربان ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں