English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذہبی منافرت کیخلاف عالمی قرارداد، سعودی عرب کا خیرمقدم

القمر

  ریاض: سعودی عرب نے یورپ میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کے تناظر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دینے سے متعلق قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

سعودی میڈیا  کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرارداد کی منظوری جو مملکت اور دنیا کے متعدد ملکوں کے پرزور مطالبات کے بعد سامنے آئی ہے جو مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کے اصولوں اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے بین الاقوامی قوانین کی ضمانت ہے۔

 بیان میں سعودی عرب نے عندیہ دیا کہ وہ مکالمے، رواداری اور اعتدال کی سپورٹ میں اپنی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔

 واضح رہے کہ یہ قرارداد سویڈن میں قرآن کے نسخے کی بے حرمتی کے بعد سامنے آئی ہے، گزشتہ روز اقوام متحدہ (یو این ) کی سلامتی کونسل نے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرار داد منظور کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے