کراچی: پی سی بی کے تحت پاکستان ویمن کرکٹرز کے اسکلز کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پر ابتدائی روزپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار سمیت 20 کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ندا ڈار نے پہلے مرحلے میں بھی شرکت کی تھی۔
17 جولائی تک جاری رہنے والے 5 روزہ اسکلز کیمپ میں ہیڈ کوچ مارک کولز نے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں کی ٹریننگ کے علاوہ گیم کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔کیمپ میں مدعو بیس کرکٹرز میں انوشے ناصر، عروب شاہ،ایمان فاطمہ،فاطمہ ثنا،گل رخ،حمنہ بلال، حورینہ سجاد، خدیجہ چشتی، لبنی بہرام ، ماہم طارق، معصومہ زہرا، ماہم منظور، منیبہ علی صدیقی، نجیہہ علوی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صائمہ ملک،یسریٰ عامراور زیب النسا شامل ہیں۔
کوچنگ اسٹاف مارک کولز ( ہیڈ کوچ )،توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) سلیم جعفر ( بولنگ کوچ )، محتشم رشید ( فیلڈنگ کوچ ) اور ڈاکٹر رابعہ صدیق ( فزیو) پر مشتمل ہے۔
قبل ازیں اسکلز کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 5 سے 9 جولائی تک جاری رہا، جس میں 20 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
