English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحائف چھپانے کے جرم میں چیئرمین پی ٹی آئ نااہل ہوسکتے ہیں، صدر پلڈاٹ

القمر

اسلام آباد: صدر پلڈاٹ احمدبلال محبوب  نے کہا ہے کہ تحائف کے چھپانے کے جرم میں چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں۔

صدر پلڈاٹ نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے قانون میں تبدیلی کرکے تحفے اپنے پاس رکھے تھے، تحائف کو چھپانا کسی صورت درست نہیں ہے، بھارت میں اس کا طریقہ پاکستان سی ہم آہنگ ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں تحفے کی مالیت بہت ہی کم ہے۔

انہوں  نے کہا کہ مقرر کردہ مالیت سے زیادہ کے تحائف لینا جرم ہے، تحائف کے چھپانے کے جرم میں وہ 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف سیمتعلق مختلف ممالک میں قانون بنتے رہے ہیں، خاص مالیت سے زیادہ تحائف لینے پر پابندی لگنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے