English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسحاق ڈار نے اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کا امکان مسترد کردیا

القمر

 اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا، آخری دو ہفتوں میں مشاورتی عمل اور پراسس مکمل کرلیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ   آئی ایم ایف سے معاہدہ بڑی کامیابی ہے،معیشت اور روپے کی قدرمیں بہتری آئے گی۔ پاکستان کو دیوالیہ بنانے کے خواہشمندوں کو ناکامی اور مایوسی ہوئی،آئی ایم ایف شرائط کی تکمیل میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا،معاہدوں کی پاسداری ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے سے انحراف کرکے ملک،معیشت کونقصان پہنچایا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت معاہدے سے انحراف نہ کرتی توموجودہ صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا، آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف سے طے شدہ معاملات کی پاسداری کرنا ہوگی،اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ 23واں پروگرام آخری پروگرام ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے