ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظور کرلیا

کراچی:سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظور کرلیا۔

اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو نے کہا ہے کہ اسمبلی سے منظوری کے بعد بل دستخط کے لئے گورنر کو بھیج دیا گیا، بریسٹ فیڈنگ قانون کا مقصد بچوں کو غذائیت کی کمی اور بیماریوں سے بچانا ہے۔

قاسم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہو سکے گا، نئے قانون کے مطابق فارمولا دودھ صرف فارمیسی اور مقررہ سٹورز پر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے ہسپتالوں میں نہیں جا سکیں گے اور نہ ہی یہ نمائندے انفنٹ فیڈنگ بورڈ میں ہوں گے۔قاسم سومرو کے مطابق 3 سال تک کے بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی متبادل پروڈکٹس کی مارکیٹنگ نہیں ہو سکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں