اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ طے پا گیا۔
امام الحق پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں حصہ لیں گے جس کیلئے اوپنر بلے باز کا کولمبو سٹرائیکر سے معاہدہ ہوا ہے۔
امام الحق کو آئرلینڈ کے کھلاڑی لورکن ٹکر کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے، کولمبو سٹرائیکرز میں امام الحق کو بابر اعظم کا ساتھ حاصل ہو گا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ رواں سال 30جولائی سے 22اگست تک شیڈول ہے۔
