اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ( ہفتہ کو ) اسلام آباد میں ہو گا۔
اجلاس کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں ہو گا کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں ارکان کو بریفنگ دیں گے اجلاس میں صوبائی تنظیموں کے صدر و سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔
پارا چنار کرم ایجنسی کی صورتحال اور محرم الحرام کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس کے اختتام پر فلسطینی وفد کے ساتھ خصوصی نشست ہو گی ۔ اجلاس الفلاح ہال اسلام آباد میں ہو گا ۔
