ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان اور ’جوان‘ کے ہدایتکار ایٹلی کمار کی 10 برس پرانی تصویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ’جوان‘ سے پہلے اُن کی اس فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ 10 برس پہلے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جوان کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے اپنے فیس بک پر 14 مئی 2013 کو شاہ رخ خان کے ساتھ بنوائی گئی تصویر اپلوڈ کی تھی۔

انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’شاہ رخ خان (ایس آر کے) سر اور میں‘۔

ایٹلی کمار نے 2013 میں فلم ’راجا رانی‘ سے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ راجا رانی کے بعد انہوں نے سپرہٹ فلم ’ٹھیری‘، ’مرسل‘ اور ’بیجل‘ جیسی فلمیں بنائیں۔  

مداحوں نے ایٹلی کی اس تصویر پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کی خوب تعریف کی اور انہیں شاہ رُخ کا اصلی پرستار قرار دیا جو 10 سال بعد اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ہرمیندر نامی ایک صارف نے لکھا کہ کہتے ہیں کہ ’ایٹلی، شاہ رخ خان کے بچپن سے اصلی پرستار ہیں اور اب انہیں جوان میں ڈائریکٹ کر کے اپنا خواب جی رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ خواب سچے ہو جاتے ہیں۔ ہم مداح لمبے عرصے سے جیسے شاہ رخ خان کو دیکھنا چاہتے تھے، ویسی فلم بنانے کا شکریہ ایٹلی سر۔ ایسا عوامی رُوپ سامنے کا بہت شکریہ۔‘

ممکنہ طور پر شاہ رخ خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ فلم جوان میں پولیس افسر کا کردار بھی نبھائیں گے۔فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں