ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فالج میں مبتلا اداکار کے علاج کا سارا خرچہ سلمان خان نے برداشت کیا، تازہ انکشاف

 ممبئی: بھارتی اداکار راہول رائے کو 2020 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دماغی فالج کا حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ناناوتی ہسپتال داخل کرایا گیا۔ 

اداکار کی بہن پریانکا رائے نے اب انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی کے علاج پر ہسپتال کے تمام بل سپراسٹار سلمان خان نے ادا کیے تھے۔

پریانکا رائے کا کہنا تھا کہ راہول ڈیڑھ مہینے تک ہسپتال میں داخل رہا اور اسے دماغ پر فالج کے اثر سے صحت یاب ہونے کیلئے کافی وقت لگا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی کے فلم ڈائریکٹر نے ہمیں کچھ رقم دی جو راہول کے بقایا میں سے تھی لیکن وہ کافی نہیں تھی پھر سلمان خان نے میرے بھائی کو فون کیا اور مدد کی پیشکش کی۔

راہول رائے کی بہن کے مطابق سلمان خان نے ہسپتال کے سارے بل ادا کردیئے اور سب سے بڑی بات کہ انہوں کبھی بھی میڈیا کے سامنے اس مدد کا تذکرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ راہول رائے نے بھی اب ایک تازہ انٹرویو میں سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کہتے ہیں سلمان یہ ہیں وہ ہیں لیکن ان کے لیے سلمان بہت اچھے انسان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں