English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر

القمر

گال: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے پاکستان کو مشکلات سے نکالتے ہوئے 200 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 352 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 چوکے لگائے۔

سری لنکا کے خلاف ابتدائی 5 وکٹیں جلد گرجانے کے بعد دنوں بیٹرز نے 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی تھی۔

سعود شکیل سے قبل پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلےباز ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم 2014ء میں یونس خان نے 177 جب کہ محمد حفیظ نے 2012ء میں 196 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 2021ء میں عابد علی نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے