English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم آئندہ برس کیویزکیخلاف 10ٹی20میچز کھیلے گی

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس سال نیوزی لینڈ کیخلاف 10 ٹی 20 میچز کھیلے گی،میچز کا مقصد ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے 10 میچز کے انعقاد پر راضی ہوئے ہیں، ان 10 میں سے 5 میچز جنوری میں نیوزی لینڈ اور 5 میچز اپریل میں پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ میں 5 ٹی 20 میچز 12 سے 21 جنوری کے درمیان ہوں گے، 12 جون کو آکلینڈ، 14 جون کو ہملٹن ،17 جون کو ڈیونیڈن جبکہ 19 اور 21 جون کو کرائسٹ چرچ میں میچز ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق اپریل میں پاکستان میں ہونے والے 5 میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، قومی ٹیم آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے کے بعد براہ راست نیوزی لینڈ پہنچے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے