English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشتگردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین ملوث ہے، وزیر داخلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین ملوث ہے، تاہم افغان حکومت روکنا نہیں چاہتییا صلاحیت نہیں ہے، یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ملے گی یا نااہلی ہوگی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ سزا الیکشن سے پہلے ہوگی یا بعد میں یہ بھی نہیں پتا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا باقاعدہ اعلان ہوگا لیکن ابھی تک حتمی تاریخ سامنے نہیں ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں جو پی ٹی آئی والے ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ شیخ رشید کو گرفتار کرکے اسے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں ہماری قومی اسمبلی کی 100 اور صوبائی اسمبلی کی 200 سیٹیں پکی ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، وہی الزامات سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر بھی ہیں اس کا فیصلہ جوڈیشری کو کرنا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔ موجودہ حالات میں امید نہیں کہ ہماری اپیل منظور ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے