English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی صورت حال اور نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  وزیر اعظم ہاوس پہنچے، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماوں کا استقبال کیا۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگراں سیٹ اپ کے بارے میں مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں مشاورت ہوئی، تاہم حتمی تاریخ کا تعین مزید مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ملاقات میں انتخابی ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے