English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ نے شدید ترین گرم موسم سے متعلق انتباہ جاری کردیا

القمر
Berlin, Germany – November 04: Antonio Guterres, High Commissioner for Refugees of UNHCR, attends a press conference in german foreign office on November 04, 2015 in Berlin, Germany. (Photo by Michael Gottschalk/Photothek via Getty Images)

نیو یارک: کئی ممالک میں شدید گرم موسم کے بعد اقوام متحدہ نے دنیا کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے نے چین اور امریکا میں غیر معمولی شدید گرم موسم کے بعد خبردار کیا ہے کہ دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا سامنا کرنے کی تیاری کرلے۔دنیا کو ابھی گرمی کی شدت میں غیر متوقع اور بڑے اضافے کا سامنا کرنا ہوگا۔ جس کی پیشگی تیاری نہیں کی گئی تو نقصان زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی ادارے نے گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے کی وجہ موسمیاتی تغیرات کو قرار دیتے ہوئے کہ ماحولیات پر مل جل کر اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی اداروں سے درختوں کی کٹائی، آبی گذرگاہوں پر عمارات کی تعمیر اور ایسے کسی بھی اقدام کی حوصلہ شکنی کا مطالبہ کیا جس کے ماحولیات پر منفی اثرات پڑتے ہوں۔

واضح رہے کہ اس امریکا میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جب کہ چین میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اٹلی میں 44 درجہ حرارت ہوگیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہی ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی ہے اور یہی صورت حال  اسپین، یونان اور سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے